تحریک انصافخواتین کو بطور ڈھال استعمال کر رہی ہے،نرگس متین

تحریک انصافخواتین کو بطور ڈھال استعمال کر رہی ہے،نرگس متین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( لیڈی رپورٹر) مسلم لیگ(ن) شعبہ خواتین ونگ کی سینئر رہنما نرگس متین نے کہا ہے کہ تحریک انصاف خواتین کو بطور ڈھال استعمال کررہی ہے ،فیصل آباد میں نوجوان کی ہلاکت پر افسوس ہے اس کی ذمہ دار تحریک انصاف ہے ،وزیر اعلیٰ پنجاب نے خصوصی طور نوٹس لیا ہے اور واقعہ کی انکوائری کےلئے تین رکنی کمیٹی بھی تشکیل دے دی ہے جو تین دن میں رپورٹ پیش کرے گی ،جلد ہی اصل قاتلوں کو عوام کے سامنے لایا جائے
،عمران خان کی وجہ سے چین کے صدر کا دورہ ملتوی ہوا اور بجلی کے منصوبوں میں تاخیر ہوئی ہے ،ان کا بنیادی مقصد ملکی معیشت کو کمزور کے مسلم لیگ(ن) کی حکومت کو ناکام کرنا ہے مگر ان کی کوشش ناکام ہوگی۔