عوامی رکشہ یونین ٹریفک پولیس کے خلافدھرنا دے گی

عوامی رکشہ یونین ٹریفک پولیس کے خلافدھرنا دے گی

لاہور( وقائع نگار ) ٹریفک پولیس نے زیادتیوں کا سلسلہ بند نہ کیا توسی ٹی او کے دفتر کے سامنے دھرنا دیں گے۔ان خیالات کا اظہار عوامی رکشہ یونین کے چیئرمین مجید غوری نے فیروز پور روڈ پرکلمہ چوک میں ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس ڈائیوو بس اڈے کے باہر سٹینڈ نہیں جس کی وجہ سے رکشے سڑکوں پر کھڑے کرنے پڑتے ہیں اور اوپر سے چالان کر دیے جاتے ہیںڈی ایس پی ٹریفک کلمہ چوک سکیٹر کے خلاف11دسمبر بروز جمعرات ایک عظیم الشان مظاہرہ کیا جائے گا جس کی قیادت چیئرمین عوامی رکشہ یونین مجید غوری کریں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1