تجاوزات کے خلاف آپریشن 10ٹرک سامان قبضہ میں لے لیا
لاہور( جنرل رپورٹر ) شہر کے مختلف ٹاؤ نز میں کریک ڈاؤن کر کے10ٹرک سامان تجاوزات کو قبضہ میں لے لیا گیاتفصیل کے مطا بق عزیز بھٹی ٹا ؤن انتظامیہ نے ضرار شہید روڈ اور بازار غازی آبادمیں کارروائی کر تے ہوئے تجاوزات کو کو ختم کروایا اور1ٹرک سامان قبضہ میں لے لیا۔ نشتر ٹاؤن انتظامیہ نے کاہنہ میں کارروائی کر کے تجاوزات کو ختم کروایا اور3ٹرک ،داتا گنج بخش ٹا ؤن انتظامیہ نے داتا صاحب ، بلال گنج ، صادق پلازہ مال روڈ پر کارروائی کر تے ہوئے تجاوزات کو ختم کروایا اور1 ٹرک سامان،واہگہ ٹا ؤن انتظامیہ نے جلو موڑ سے لیکر واہگہ بارڈر تک تجاوزات کو ختم کروایا اور1 ٹرک سامان،شالیمار ٹا ؤن انتظامیہ نے چاہ میراں بازار اور بھوگیوال روڈ پر کارروائی کر تے ہوئے تجاوزات کو ختم کروایا اور1 ٹرک سامان ،گلبرگ ٹاؤن انتظامیہ نے گرومانگٹ روڈ، قذافی اسٹیڈیم سے تجاوزات کو ختم کروایا اور1ٹرک سامان، سمن آباد ٹا ؤن انتظامیہ نے فیروز پور روڈ سے تجاوزات کو ختم کر وایااور 1ٹرک سامان، راوی ٹا ؤن انتظامیہ نے نیازی چوک راوی روڈ سے تجاوزات کو ختم کر وایااور1ٹرک سامان قبضہ میں لے لیا۔