حکومت سیاسی بحر ا ن حل کرنے کیلئے بڑے پن کا مظاہرہ کرے ،مولانا عبدالرب امجد

حکومت سیاسی بحر ا ن حل کرنے کیلئے بڑے پن کا مظاہرہ کرے ،مولانا عبدالرب امجد ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                      لاہور( خبر نگار خصوصی) جمعیت علماءاسلام (س)پنجاب کے نائب صدر مولانا عبدالرب امجدنے پاکستان فورم میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ جمعیت علماءاسلام ملک میں جاری سیاسی کشیدگی کے حل میں کردار ادا کرنے کے حوالے سے آج اہم فیصلے کرے گی جمعیت علماءاسلام 1956میں مولانا غلام شبیر عثمانی کی زیر نگرانی قائم ہوئی اور نفاذ اسلام کےلئے بھر کردار ادا کیاجن کے بعد مولانا احمد علی عثمانی،مفتی محمود اور مولانا سمیع الحق اس مشن کو آگے بڑھا رہے ہیںانہوں نے کہا کہ پنجاب کا مشترکہ اجلاس آج بلایا جا رہے جس کی صدارت مولانا حبیب الرحمٰن درخواستی کریں گے جس میں ملک میں جاری سیاسی بحران ختم کرنے میں جمعیت علماءاپنے لائحہ عمل طے کرے گی ان کا کہناہے کہ حکومت کو بڑے پن کا مظاہرہ کرنا چاہیے اور عوام کے مسائل حل کرنے میںلیت ولعل سے کام نہیں لینا چاہیے اور اپوزیشن کو بھی مثبت کردار ادا کرنا چاہیے۔تحریک انصاف کا ایجنڈا مہنگائی کا خاتمہ،انصاف اور غریب کا مداوا ہے تو پوری قوم ان کے ساتھ ہو گی اور اگر ان کا مقصد فحاشی اور عریانی ہے تو جمعیت علماءاسلام ان کو روکنے میں پیش پیش رہے گی اس موقع پر جمعیت علماءاسلام (س)پنجاب کے ناظم اعلیٰ مولانا اعظم حسین نے کہا کہ ہماری درخواست پر آج کا اجلاس کسی دوسرے شہر کی بجائے پنجاب کے دل لاہور میں رکھا گیا ہے اور کوئی بھی تحریک یا تنظیم سازی لاہور سے نہ ہو تو اس کی پذیرائی مشکل ہو جاتی ہے ۔صوبائی قیادت نے ہماری کاوش کو نہ صرف سراہا بلکہ اجلاس مرکز حق شیرانوالہ میں انعقاد پر آمادگی ظاہر کی جس پر شکر گزار ہیں جو بھی فیصلے ہونگے من و عن تسلیم ہوں گے۔جمعیت طلباءاسلام لاہور کے صدر حافظ اعبداللہ بابر نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں طلباءکو بہت ساری مشکلات درپیش ہیں جس حوالے سے شوریٰ کے اجلاس میں اہم فیصلے ہوں گے ۔پشاور میں نصاب سے اسلامی نکال دیئے گئے ہیں جسکی بھر مذمت کی جائے گی۔صدر جنوبی پنجاب اذکیا ذکی نے کہا کہ تعلیمی اداروں سے فحاشی کا خاتمہ اولین ترجیح ہے۔مولانا عبدالرب امجد نے مزید بتایا کہ آج 9 بجے اجلاس مرکز حق شیرانوالہ میں شروع ہو گا جس کی صدارت حبیب الرحمٰن درخواستی کریں گے۔ان کے علاوہ ڈاکٹر اجمل قادری،پیر سیف الرحمان درخواستی،مخدوم منظور احمد ،مفتی خالد محمود اظہر،مولانا رمضان علوی،شاہین احسان مغل،عبدالصمد درخواستی اور مولانا عاصم مخدوم شرکت کریں گے۔