سانحہ فیصل آباد غنڈہ گردی اور دہشت گردی کی بدترین مثال ہے،ظہیر الدین

سانحہ فیصل آباد غنڈہ گردی اور دہشت گردی کی بدترین مثال ہے،ظہیر الدین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( جنرل رپورٹر ) پاکستان مسلم لیگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری سابق اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی چوہدری ظہیرالدین نے مسلم لیگی راہنماﺅں و کارکنوں کے ہمراہ سمن آباد فیصل آباد میں تحریک انصاف کے شہید کارکن حق نواز کے نماز جنازہ میں شرکت کے بعد اخبارنویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ سانحہ فیصل آباد غنڈہ گردی اور دہشت گردی کی بدترین مثال ہے انہوں نے کہا کہ اگر سانحہ ماڈل ٹاﺅن کے ذمہ داران کو قرار واقع سزا ملی ہوتی تو سانحہ فیصل آباد رونما نہ ہوتا انہوں نے کہا کہ حکومت آمریت کی تمام حدود پھلانگ چکی ہے فیصل آباد میں پرامن نہتے مظاہرین پر ریاستی دہشت گردی کی انتہا کردی گئی سیاست میں تشدد کا عنصر خطرناک رجحانات کو جنم دے رہا ہے گلو بٹ،پومی بٹ جیسے کرداروں نے ثابت کردیا کہ( ن )لیگ منفی رویوں، توڑ پھوڑ ، قتل و غارت کی سیاست کو فروغ د ے رہی ہے
 انہوں نے کہا کہ پرامن احتجاج ہر شہری کا قانونی حق ہے فیصل آباد میں سرعام اسلحہ کی نمائش کی گئی اور کارکنوں پر سیدھی گولیاں برسائی گئی اگرانتظامیہ بروقت ایسے غنڈہ عناصر کے خلاف کارروائی کرتی تو یہ افسوسناک واقعہ رونما نہ ہوتا ۔انہوں نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاﺅن کی طرح یہ سب کچھ حکومتی سرپرستی میں ہوا حکومت دھونس دھاندلی،تشدد اور زیادتی سے اپنے خلاف اٹھنے والی تحریک دبانا چاہتی ہے ،لیکن اب عوام سڑکوں پر نکل آئی ہے جو حکومت کے خاتمے پر ہی واپس اپنے گھروں کی جائے گی۔
۔انہوں نے کہا کہ شہداءکی قربانیاں اور خون رائیگاں نہیں جائے گا ۔خونی انقلاب کا آغاز ہوچکا ہے جو جلد اپنے انجام کو پہنچے گا ۔انہوں نے کہا کہ عدالت عالیہ ا س سانحہ کا از خود نوٹس لے اور ذمہ داروں کو عدالتی کٹہرے میں لاکر سخت ترین سزا دی جائے تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات رونما نہ ہوں۔