کرپشن کی دیمک پاکستان کی ترقی میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے،زبیر خان
لاہور( پ ر) دکھی انسانیت کی بے لوث خدمت کے مشن پرگامزن فلاحی ادارے میسو گرومنگ سسٹم کے سیکرٹری جنرل زبیرخان نے کرپشن کی دیمک کوپاکستان کی معاشی واقتصادی ترقی میں سب سے بڑی رکاوٹ قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ کرپشن معاشرتی ناسورہے جس نے ہمارے معاشرے کی بنیادیں کھوکھلی کردی ہیں
،معاشرے میں دن بدن بڑھتی ہوئی کرپشن پاکستان کی ترقی ،عوام کی خوشحالی اورسیاسی استحکام کیلئے سنگین خطرہ بن چکیہے جس دن پاکستان سے بدعنوانی ختم ہوجائے گی ملک کی تقدیربدل جائے گی ان خیالات کا اظہارانہوںنے گزشتہ روزانسدادبدعنوانی ورشوت ستانی کے عالمی دن کے موقع پرمقامی ہوٹل میں ہونے والی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ معاشرے سے کرپشن کا خاتمہ کرنے کیلئے بدعنوانی کیخلاف سرکاری ونیم سرکاری اورپرائیویٹ اداروں میں کردارسازی کی تنظیمیں تشکیل دی جائیں اوربدعنوانی کے نقصانات پرمشتمل مضمون کونصاب کا حصہ بنا کرمیٹرک تک لازمی قراردیا جائے کیونکہ کرپشن کے خلاف شعوراجاگرکرنے سے ہی بدعنوانی سے پاک معاشرے کی تشکیل ممکن ہے ۔