مسلم لیگ (ن )جمہوریت کوخطرے میںنہ ڈالے،بیگم بیلم حسنین
لاہور(لیڈی رپورٹر)پیپلز پارٹی پنجاب ویمن کی صدر اور ایم این اے بیگم بیلم حسنین نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن )جمہوریت کوخطرے میںنہ ڈالے، نان ایشو کو ایشو بنانا مسلم لیگ( ن )کا وطیرہ بن چکا ہے، ماضی کے غلط فیصلوں اور ضد نے لانگ مارچ اور دھرنے شروع کرائے ، ملکی مسائل مذاکرات کی میز پر حل کئے جائیں، کارکنوں کو ایک دوسرے کے سامنے کھڑا کرنے سے خانہ جنگی کاماحول پیداہوگا
ان خیالات کا اظہار انہوںنے پیپلز پارٹی کی ممبر شپ کے سلسلے میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ بیلم حسنین نے کہا کہ کو چیئرمین آصف علی زرداری کی سیاسی بصیرت کے نتیجے میں جمہوریت ڈی ریل ہونے سے بچ گئی
وگرنہ غلط فیصلوں کے نتائج حکومت کے سامنے آچکے تھے۔ انہوںنے کہا کہ حکومت گلیوں بازاروں میں محاذ آرائی کی بجائے معاملات کو خوش اسلوبی اورٹھنڈے دماغ سے نمٹائے ۔