شہر کے مختلف علاقوں میں بھکاریوں کے خلافآپریشن،13پکڑے گئے

شہر کے مختلف علاقوں میں بھکاریوں کے خلافآپریشن،13پکڑے گئے

لاہور( جنرل رپورٹر ) ضلعی انتظامیہ کے سپیشل سکواڈز نے بھکاریوں کے خلاف شہر کے مختلف علا قوں میں کارروائی کی، مال روڈ، لکشمی چوک، میکلورڈ روڈ ،کینال روڈ، جیل روڈ، شادمان، گلبرگ، اوریگا، لبرٹی، حسین چوک، ملتان روڈ، سمن آباد، سکیم موڑ، وحدت روڈ، بھیکے وال، کیمپس ، برکت مارکیٹ میں کارروائی کر تے ہوئے 13بھکاریوں کو پکڑ لیا جن میں 03 عورتیں اور10 مرد بھکاری شا مل ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پکڑے جا نے والے07 بھکاریوں کو سبحانی ہوم اور06 بھکاریوں کو ایدھی سنٹر بھج دیا ہے ڈی سی او نے کہا ہے کہ شہر سے بھکاریوں کے خاتمہ تک ان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1