سانحہ فیصل آباد بھی ماڈل ٹاﺅن واقعہ کا تسلسل ہے،ڈاکٹر محمد امجد

سانحہ فیصل آباد بھی ماڈل ٹاﺅن واقعہ کا تسلسل ہے،ڈاکٹر محمد امجد

لاہور(جنرل رپورٹر) آل پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد امجد نے کہا ہے کہ وطن عزیز میں اپنوں اور غیروں کے منفی ہتھکنڈوںکے باعث آگ اور خون کا لامتناہی سلسلہ شروع ہوچکا ہے قومی المیہ ہے کہ مسند شاہی پر ایسے لوگ براجمان ہوچکے ہیں جو گزشتہ ڈیڑھ سال سے اپنے اختیار اور اقتدار کو مضبوط بنانے کے لیے دھونس اور گولی جیسے اوچھے ہتھکنڈوں سے کام لے رہے ہیں۔

 اس امر کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پارٹی قائد سید پرویز مشرف سے خصوصی ملاقات کے لیے کراچی جانے سے قبل ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر لاہور ڈویژن کے صدر چوہدری نوازش وڑائچ‘ جنرل سیکرٹری ملک امجد کھوکھر‘ ضلع لاہور کے صدر منیر سدھو سمیت دیگر رہنما موجود تھے۔ ڈاکٹر محمد امجد نے کہاکہ حکومت کی ضد اور ہٹ دھرمی کے باعث وطن عزیز پستیوں کی ایسی دلدل میں دھنستا جا رہا ہے جس کے باعث ہماری نئی نسلوں کا مستقبل تاریک ہوتا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ احتجاج کرنا ہر شہری کا آئینی و جمہوری حق ہے جسے دنیا کے کسی بھی ملک میں روکا نہیں جاسکتا مگر شریف حکمرانوں نے اپنی بادشاہت کو مضبوط کرنے کے لیے اپنے حقوق کیلئے احتجاج کرنے والوں کو داد رسی کرنے کی بجائے انہیں لاٹھی گولی اور پولیس گردی کا نشانہ بنا ڈالا۔ سانحہ فیصل آباد بھی سانحہ ماڈل ٹا¶ن کا تسلسل ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1