تمام مارکیٹوں میں 15دسمبر کو کاروبار جاری رہے گا،عرفان اقبال شیخ

تمام مارکیٹوں میں 15دسمبر کو کاروبار جاری رہے گا،عرفان اقبال شیخ

لاہور( وقائع نگار )لاہور کی تمام مارکیٹوں میں 15دسمبر کو کاروبار جاری رہے گا اور دوکانیں کھولیں گی گسی کو زبردستی دوکانیں بندکرانے اور معاشی حالات خراب کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائیگی یہ بات مسلم لیگ (ن) تاجر ونگ لاہور کے چیئرمین عرفان اقبال شیخ نے فیصل آباد میں توڑ پھوڑ ،ہلاکت اور جلوسوں کے ذریعے زبردستی دوکانیں بند کرانے اپنے درعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہی اُنھوں کہا کہ تشدد کے ذریعے تاجروں کے روزگار کوبندکرانا اورمعاشی حالات کومزید خراب کرنے کی تاجر شدیدمذمت کرتے ہیںاپوزیشن سے مطالبہ کرتے ہیں کہ خراب معیشت کو مزید خراب کرنے اور بحرانوں میں اضافے کی سیاست کو ترک کیا جائے غریب تاجروں ،مزدورں ،ریڑھی بانوں سے انکا روزگار چھیننے کی بجائے اپنی لڑائی ایوانوں تک محددورکھیں ۔عرفان اقبال شیخ نے مزید کہا کہ انتظامیہ تاجروں کے تحفظ کو یقینی بنائے اور انہیں تحفظ فراہم کیا جائے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1