ملک بھر میں سوگ ،شہر شہر احتجاجی مظاہرے

ملک بھر میں سوگ ،شہر شہر احتجاجی مظاہرے

                                     فیصل آباد (بیورورپورٹ) ناولٹی پل سمندری روڈ پر حکمران جماعت کی حمایت میں کی جانے والی فائرنگ سے جاں بحق پاکستان تحریک انصاف کے جاں بحق نوجوان کارکن حق نواز کو کشمیر پارک پہاڑی گراونڈ میں نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد صدیقیہ قبرستان پیپلزکالونی نمبر2میں سپرد خاک کر دیا گیا نماز جنازہ میں پاکستان تحریک انصاف کے ہزاروں کارکنوں ‘رہنماﺅں کے علاوہ علاقہ کے لوگوں اور مقتول کے عزیز و اقارب کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی اس موقع پر حق نواز کے عزیزوں کے ساتھ ساتھ پی ٹی آئی کے ساتھی کارکن غم و اندوہ کی کیفیت میں آنسو اور اپنی ہچکیاں نہ روک سکے قاری عبدالرشید کی امامت میں نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد لوگوں نے گو نواز گو سابق وزیر رانا ثناءاللہ اور قاتل قاتل ن لیگ قاتل کے نعرے لگائے پاکستان تحریک انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن کے صدر میاں فرخ حبیب نے کہا کہ یہ اس ملک اور قوم کی بدقسمتی ہے کہ کرپٹ مفاد پرست اور قانون کے دشمن ٹولہ کا حکمران ہے سابق وزیر رانا ثناءاللہ فرعون بنا ہوا ہے جرائم پیشہ عناصرڈاکوﺅں چوروں اور غنڈوں کی سرپرستی کرتے ہوئے جمہوری حق استعمال کرنے والے پی ٹی آئی کے پرامن اور نہتے کارکنوں پر جرائم پیشہ عناصر اور مسلح لیگی کارکنوں کے ذریعے حملے کروائے گئے اور قانون کو کھلم کھلا ہاتھ میں لینے کے باوجود انتظامیہ اور پولیس تماشائی بنی رہی بے گناہ حق نواز کا خون ضرور رنگ لائے گا اور ظلم کرنے والے دنیا اور آخرت میں سزا سے نہیں بچ سکیں گے مقتول حق نواز کے ورثا نے کہا کہ ان کا جوان بیٹا بھائی حکمران ٹولے کی فسطائیت کا نشانہ بنا ہے قانون اور انصاف کے دعوے دار حکمران اور ادارے بے حسی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔

مزید : صفحہ اول