الیکشن کمیشن کی تشکیل نوکے مطالبے کی حمایت کرتے ہیں ، خورشید شاہ

الیکشن کمیشن کی تشکیل نوکے مطالبے کی حمایت کرتے ہیں ، خورشید شاہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ نئے چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کے بعد سارے الیکشن کمیشن کی تشکیل نو کی ضرورت ہے اور اس ضمن میں عمران خان کی طرف سے پیش کردہ مطالبے پر ان کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔ ایک نجی نیوز چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ جب جمہوریت کمزور ہوتی ہے تو جمہوریت مخالف قوتیں مضبوط ہونے لگتی ہیں، مسلم لیگ ن کے پاس مسائل کے حل کیلئے کوئی ٹیم نہیں ہے، انہیں سمجھنا چاہئے کہ اگر حالات خراب ہو جائیں توچیونٹی بھی شیر کو گرا دیا کرتی ہے۔ قائد حزب اختلاف نے کہا کہ حکومت اور تحریک انصاف کی طرف سے مذاکرات کا فوری آغاز کیا جا چاہئے کیونکہ ملک کا کافی نقصان ہو چکا ہے ، اگر حکومت کی طرف سے مزید تاخیر کی گئی تو نقصان اب مزید زیادہ بھی ہو سکتا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اگر عمران خان کی طرف سے بھی بات چیت سے انکار کیا جاتا ہے تو ہم ان کی حمایت کرنا بند کر دیں گے۔

مزید :

صفحہ اول -