شاہدرہ ٹاؤن ،دو بچوں کی ماں کرنٹ لگنے سے جاں بحق
لاہور( کرا ئم سیل ) شاہدرہ ٹاؤن کے علاقہ میں دو بچوں کی ماں کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگئی، ورثا نے کسی بھی قسم کی قانونی کاروائی کروانے سے انکار کردیا ۔بتایا گیا ہے کہ رستم پارک کی رہائشی دو بچوں کی ماں ثمینہ اقبال گذشتہ روز گھر میں کپڑے استری کررہی تھی کہ اچانک اسے استری کی ننگی تاروں سے بجلی کا زور دار جھٹکا لگا اور بری طرح جھلس کر زخمی ہوگئی ،شور پر لواحقین اکھٹے ہوگئے اور زخمی کومقامی ہسپتال پہنچایا جہاں ڈاکٹروں نے موت کی تصدیق کردی ۔متوفیہ چند ماہ قبل بچوں سمیت کویت سے واپس پاکستان آئی تھی جبکہ اسکا خاوند اقبال کویت میں مقیم ہے ۔