پولیو ٹیموں کی سیکیورٹی کے لئے جامع حکمت عملی تیارکرلی گئی

پولیو ٹیموں کی سیکیورٹی کے لئے جامع حکمت عملی تیارکرلی گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور( کرا ئم سیل )شہر میں پولیو ٹیموں پر حملوں کے بعد ڈی آئی جی آپریشنز نے تمام بیٹ ایس ایچ او اور ڈی ایس پیز کوانکی سیکیورٹی پر مامور کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں،اس سلسلہ میں ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے مختلف تھانوں ایس ایچ اوز ڈی ایس پیز سے تفصیلی میٹنگ کی۔ پولیس ذرائع کے مطابق پولیو ٹیم کے ہمراہ ایس ایچ او اور ڈی ایس پی نفری کے ہمراہ جائیں گے جہاں وہ انکی حفاظت کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شر پسندوں نے پولیس کو دھمکیاں دیں کہ اگر پولیو ٹیم کے ہمراہ کوئی بھی سکیورٹی اہلکار موجود ہوا تو اس پر بھی حملہ کیا جائے گا جس کے پیش نظر ڈی آئی جی آپریشنز اور متعلقہ محکمہ کے افسران نے جامع حکمت عملی تیارکی ہے۔ پولیو ٹیموں کے علاقوں کوتقسیم کیا گیا ہے انکی سکیورٹی پر مامور پولیس اہلکار جدید اسلحہ سے لیس ہوکر ڈیوٹی سرانجام دیں گئے جبکہ کسی بھی مشکوک فرد کو فوری گرفتاری کا حکم دیدیا گیا ہے۔  

مزید :

علاقائی -