فیروزوالہ، جی ٹی روڈ پر ٹریفک حادثات میں نو افراد زخمی ہو گئے

فیروزوالہ، جی ٹی روڈ پر ٹریفک حادثات میں نو افراد زخمی ہو گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 فیروزوالہ (نمائندہ پاکستان) جی ٹی روڈ پر ٹریفک حادثات میں نو افراد زخمی ہو گئے بتایا گیا ہے کہ کالاشاہ کاکو کے قریب ٹرک اور کار کے تصادم میں کار سوار دو افراد ممتاز اور نواز زخمی ہو گئے حدوکے کے قریب بس بے قابو ہو کر موٹر سائیکل رکشہ سے ٹکرا گئی۔ جس کے نتیجہ میں رکشہ سوار چار عورتوں سمیت پانچ افراد زخمی ہو گئے جن میں طاہرہ بی بی ، منوربی بی، پروین بی بی گلناز اور ساجد علی شامل ہیں شاہدرہ کے قریب کار کی ٹکر لگنے سے ایک راہ گیر واصف زخمی ہو گیا ۔

مزید :

علاقائی -