فیروزوالہ:آٹھ افراد کیخلاف مقدمات درج

فیروزوالہ:آٹھ افراد کیخلاف مقدمات درج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


فیروزوالہ( نمائندہ پاکستان) شرقپور، فیروزوالہ ، فیکٹری ایریا اور مریدکے پولیس نے مفرور اشتہاری ملزموں کو پناہ دینے اور انہیں فرار کرانے کے الزام میں آٹھ افراد کے خلاف مقدمات درج کرلیے۔ ملزمان پولیس چھاپوں کے دوران فرارہوگئے۔
پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دیں۔ علاوہ ازیں شاہدرہ پولیس اور فیکٹری ایریا پولیس نے چھاپے مار کر جواء کھیلتے ہوئے ۔ دس ارکان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے داؤپر لگی ہوئی رقم برآمد کرلی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

مزید :

علاقائی -