باغبانپورہ، دو موٹر سائیکلوں کے تصادم میں دو افراد زخمی ہو گئے

لاہور(کرائم سیل) باغبانپورہ کے علاقہ میں دو موٹر سائیکلوں کے تصادم میں دو افراد زخمی ہو گئے،ریسکیو ٹیم نے زخمیوں کو قریبی ہسپتال میں منتقل کر دیا جبکہ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔حادثہ میں زخمی ہونے والے محمد ریحان نے بتایا کہ وہ اپنی موٹر سائیکل پر باغبانپورہ محمود بوٹی کی جانب جا رہا تھا کہ باغبانپورہ چوک کے قریب اس کی موٹر سائیکل مخالف سمت سے آنے والی ایک تیز رفتار موٹر سائیکل سے ٹکرا گئی جس پر ایک 25سالہ نوجوان سوار تھا ۔ٹکر کی وجہ سے دونوں سڑک پر گر گئے اور میری ٹانگ پر شدید چوٹ آئی جبکہ دوسرے نوجوان کے بازو پر چوٹ آئی ۔راہگیروں نے انہیں اٹھایا اور ریسکیو 1122کو اطلاع دی جنہوں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر انہیں طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال میں منتقل کیا جہاں سے انہیں طبی امداد کے بعد ڈسچارج کر دیا گیاجبکہ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔