سیلاب میں مویشیوں کی ہلاکت کے بعد پنجاب میں مویشیوں کی تقسیم کا سلسلہ جاری

سیلاب میں مویشیوں کی ہلاکت کے بعد پنجاب میں مویشیوں کی تقسیم کا سلسلہ جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کامرس رپورٹر)سیلاب زدگان کے مویشیوں کی ہلاکت کے بعد پنجاب حکومت کی جانب سے مویشیوں کی تقسیم کا سلسلہ جاری ہے اس سلسلے میں ضلع منڈی بہاﺅلدین میں ایک تقریب کاانعقادکیاگیاجس میںچوہدری ناصراقبال بوسال MNA اور حمیدہ وحیدالدین وزیربرائے ویمن ڈویلپمنٹ پنجاب نے بطورمہمان خصوصی شرکت کی انکے ہمراہمنڈی بہاﺅلدینکے DCOمظفرسیال،ڈاکٹراقبال شاہدڈپٹی سیکرٹری (ٹیکنیکل)،ڈاکٹرخالد خان ڈائریکٹرلائیوسٹاک فارم پنجاب،ڈاکٹرغلام محمدگل ڈائریکٹرسمال ڈیری ہولڈرگوجرانوالہ،ڈاکٹراسرارحسین چوہدری ڈائریکٹرکمیونیکیشن اینڈ ایکسٹینشن، ڈاکٹراشرف انجم ڈائریکٹر لائیوسٹاک پروڈکشن ریسرچ انسٹیٹیوٹ بہادرنگر،ڈاکٹرخلیل الرحمٰن ڈسٹرکٹ لائیوسٹاک آفیسرمنڈی بہاﺅلدین اوران کی ٹیم نے شرکت کی۔وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت کے مطابق جس کی ایک گائے یابھینس حالیہ سیلاب 2014میں ہلاک ہوئی ہواس کودوجانورجبکہ جس کی ایک بھیڑیابکری ہلاک ہوئی ہواس کو 3جانوردیئے جارہے ہیں۔

مزید :

علاقائی -