گیس بحران صورتحال میں تبدیل ،پریشر بڑھانے کیلئے کمپریسروں کا بے دریغ استعمال شروع

گیس بحران صورتحال میں تبدیل ،پریشر بڑھانے کیلئے کمپریسروں کا بے دریغ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

        لاہور ( خبرنگار) پنجاب بھر میں گیس کا بحران سنگین صورتحال میں تبدیل ، صارفین نے گیس پریشر بڑھانے کے لئے کمپریسروں کابے دریغ استعمال شروع کردیا ہے۔ صرف لاہور میں ایک لاکھ سے زائد کمپریسروں کے استعمال کی رپورٹ سامنے آئی ہے جس پر سوئی گیس حکام نے کمپریسروں کے غیر قانونی دھندے کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی کے لئے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔ دوسری جانب شہریوں کا کہنا ہے کہ گیس کا پریشر انتہائی کم ہے۔ جس کے باعث گیس کا پریشر کو تیز کرنے کے لئے کمپریسروں کا استعمال کیا جاتا ہے۔ گیس حکام گیس کا پریشر بہتر بنائیں۔ گیس کا پریشر بڑھانے کے لئے کمپریسر یاکسی دوسرے ایسے آلے کااستعمال ہرگز نہیں کریں گے ۔ اس حوالے سے شہریوں کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے گیس حکام کا کہنا ہے کہ گیس بحران میں شدت آنے لگی ہے جس کے باعث گیس کی قلت میں سنگینی آنے لگی ہے۔ اس میں صارفین گیس کا کم سے کم استعمال کریں تاکہ گیس کی زیادہ سے زیادہ بچت ہو سکے اور تمام صارفین اس سے فائدہ حاصل کر سکیں۔ گھروں میں گیس پریشر میں کم ہے ،جس کی بناءپر پریشر بہتر بنانے کے لیے کمپریسر لگا رکھے ہیں جبکہ اس کے ساتھ لاہور سمیت پنجاب بھر میں گھروں میں گیس کنکشن کنکشن کے ساتھ کمپریسر لگانے کے رجحان میں خطر ناک حد تک اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ اس کے علاوہ گیس پریشر بہتر بنانے کے لیے ہال روڈ اور عابد مارکیٹ سے خصوصی آلہ کی فروخت بھی بڑھ گئی ہے ۔ جس کی وجہ سے عام گھروں میں گیس پریشر کم ہے۔ ماہرین کے مطابق سوئی ناردرن کو کمپریسر اور ایسے آلات فروخت کرنے والے دکانداروں کے خلاف سخت ایکشن لینا چاہیے۔ اُدھر گزشتہ روز بھی مغل پورہ ، مصری شاہ ، باغبانپورہ مدینہ کالونی شالامار ، انگوری باغ سکیم اور غازی آباد، گڑھی شاہو، ریلوے کالونیوں،ملتان روڈ، اقبال ٹاﺅن ، اسلامیہ پارک کے علاقوں میں گیس پریشر میں کمی کی شکایات میں اضافہ ہوا ہے۔ گیس کا شارٹ فال بڑھ کر 14 سو ملین کیوبک فٹ ریکارڈکیا گیا۔


مزید :

علاقائی -