گوالمنڈی، پراپرٹی تنازع پر مخالفین کی دو بھائیوں پر فائرنگ، ایک جاں بحق دوسرا زخمی

گوالمنڈی، پراپرٹی تنازع پر مخالفین کی دو بھائیوں پر فائرنگ، ایک جاں بحق ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(کر ائم سیل)گوالمنڈی میں پراپرٹی تنازع پر پنچایت میں مخالفین کی دو بھائیوں پر فائرنگ ، چھوٹا جاں بحق بڑاشدید زخمی ہوگیا، ملزم موقع سے فرار،اطلاع ملنے پر پولیس نے زخمی کو ہسپتال جبکہ لاش کو پوسٹمارٹم کے لئے مردہ خانے میں منتقل کر دیا ، مقدمہ درج۔بتایا گیا ہے کہ گوالمنڈی کے علاقہ میں گاندھی اسکوائر گلی نمبر40کے رہائشی شہباز اور احتشام کا 2مرلے پراپرٹی پر تنازع چل رہا تھا۔ گزشتہ روز دونوں فریق پنچایت کے ذریعے فیصلہ کرنے کے لئے بیٹھے ہوئے تھے کہ شہباز اوراس کے مخالفین احتشام اور عثمان کے درمیان جھگڑا ہوگیا جس پر شہباز نے طیش میں آتے ہوئے فائرنگ کر دی جس کے نیتجے میں دونوں بھائی شدید زخمی ہوگئے ۔چھوٹابھائی عثمان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ اس کابھائی احتشام شدید زخمی ہوگیا۔ملزم شہبازہوائی فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر زخمی کو فوری طبی امداد کے لئے ہسپتال میں منتقل کر دیا اور لاش پوسٹمار ٹم کے لئے مردہ خانے میں جمع کروادی ۔پولیس نے احتشام کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔

مزید :

علاقائی -