صوبائی دارالحکومت، ڈاکوؤں چوروں نے شہریوں کو لاکھوں کی نقدی، زیورات اور گاڑیوں سے محروم کر دیا

صوبائی دارالحکومت، ڈاکوؤں چوروں نے شہریوں کو لاکھوں کی نقدی، زیورات اور ...

لاہور( کرا ئم سیل ) شہر میں چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ڈاکوؤں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیا سے محروم کر دیا -ذرا ئع کے مطابق کا ہنہ رحمت پارک میں ضیغم کے گھر کے اہل خانہ کو یر غمال بنا کر چار ڈاکو 9لاکھ 80ہزار کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیا لوٹ کر فرار ہو گئے۔ ہربنس پو رہ عا مر ٹاؤن میں رانا ارشدکے گھر سے تین ڈاکو7لاکھ 30ہزار، شا ہدرہ جیا موسی کے رہا ئشی عمران کے گھر سے دو ڈاکو اہل خانہ کو یر غمال بنا کرساڑھے تین لاکھ کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیا لوٹ کر فرار ہو گئے جبکہ مسلم ٹاؤن نیو مسلم ٹاؤن کے قریب اسداور اسکی فیملی سے دو لاکھ ہڈیا رہ دیونانی میں رحمن اور اسکی فیملی سے ایک لاکھ 70ہزار غالب مارکیٹ اکرم پارک کے قریب طارق اور اسکی فیملی سے تین لاکھ 18ہزار مالیت کی نقدی اور زیورات چھین لیے ما نگا منڈی مانگا با ئی پاس کے قریب ظہیرسے 70ہزار منا واں لکھو ڈیرکے قریب منظور سے 50ہزار اور موبائل غالب مارکیٹ پانی والی ٹینکی کے قریب نصیر سے 69ہزار کی نقدی اورموبائل فون چھین لیا جبکہ مستی گیٹ سے خرم اسلام پورہ سے سعید شا لیمار سے ندیم کو ٹ لکھپت سے عاصم گلبرگ سے ڈاکٹر ہا رون کی گا ڑیاں اور جبکہ شا ہدرہ سے شا ہد گجر پو رہ سے نعیم گلشن راوی سے نو ید اور افتخار گلشن اقبال سے شا ہد سمن آباد سے رضا ستو کتلہ سے عمران سبزہ زار سے مدثر فیکٹری ایریا سے عبدالحمید اور ڈیفنس اے سے یا سر کی مو ٹر سا ئیکلیں چو ری کر لی گئیں-

مزید : علاقائی