حکومت ریاست کی رٹ کو ہر صورت میں قائم رکھے گی، زعیم حسین

حکومت ریاست کی رٹ کو ہر صورت میں قائم رکھے گی، زعیم حسین

لاہور( نمائندہ خصوصی) حکومت پنجاب کے ترجمان اور ایم پی اے سید زعیم حسین قادری نے کہاہے کہ فیصل آباد میں پی ٹی آئی کے غنڈوں نے زبردستی دکانیں بند کروائیں وہاں پر ہونے والے قتل کے ملزم عمران خان ہیں حکومت کاروباری افراد کو مکمل سکیورٹی فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ریاست کی رٹ کو ہر صورت میں قائم رکھے گی۔پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سید زعیم حسین قادری نے مزید کہا کہ ثابت ہو گیا کہ عمران خان ملکی معیشت کو تباہ کرنا چاہتے ہیں فیصل آباد میں قتل ہونے والے حق نواز کے ملزم عمران خان ہیں عمران خان کی پرتشدد کال پر سب کچھ ہوا فیصل آباد میں تاجروں نے عمران خان کی کال مسترد کی تو ڈنڈا بردار پی ٹی آئی کے غنڈوں نے تشدد کیا لوگوں کو کام پر جانے سے روکا گیاکیا زبردستی دکانیں بند کر وانا اور ڈنڈوں سے لوگوں کو مارنا کونسا جمہوری طرز عمل ہے ۔

مزید : صفحہ آخر