گیس چوری پر سزا کا آرڈیننس غیر موثر ہونے پرمعاملہ ہائیکورٹ کو ارسال

گیس چوری پر سزا کا آرڈیننس غیر موثر ہونے پرمعاملہ ہائیکورٹ کو ارسال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)وفاقی حکومت کی عدم دلچسپی،3 ماہ گزرنے کے باوجودصدراتی آرڈیننس میں توسیع نہ کرائی، ایڈیشنل سیشن ججوں کی عدالتوں میں سوئی گیس چوری اورریکوری کے 3 ہزارسے زائدمقدمات سردردبن گئے ہیں۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج طارق افتخار نے اس ضمن میں لاہورہائیکورٹ کو ریفرنس بھجوایادیا ہے۔وفاقی حکومت نے سوئی گیس کی چوری کرنیوالوں کوسزائیں دلائے اورنادہندہ افراد سے رقم کی وصولی کے لئے صدارتی آرڈیننس 2013جاری کرایاتھا جس کے ذریعے سول عدالتوں میں سوئی گیس کے دائر کیسوں کی سماعت ایڈیشنل سیشن ججوں سے کرائی جانی تھی۔ صدارتی آرڈیننس 20ستمبر2014کو ختم ہوگیا جس کی تاحال توسیع نہیں کرائی گئی ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -