سندر میں سالڈ ویسٹ پلانٹ لگانے کے اقدام کو رہائشیوں نے چیلنج کردیا

سندر میں سالڈ ویسٹ پلانٹ لگانے کے اقدام کو رہائشیوں نے چیلنج کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(نامہ نگار)چیرمین تحفظ ماحولیات ٹربیونل نے ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کی طرف سے سندر میں سالڈ ویسٹ پلانٹ لگانے کے اقدام کو 400 افراد نے چیلنج کردیا۔چیئرمین تحفظ ماحولیات ٹربیونل کی عدالت میں سندرآبادی کے 400 رہائشیوں نے اپنے وکیل کی وساطت سے ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کی طرف سے سندر میں سالڈ ویسٹ پلانٹ لگانے کے اقدام کو چیلنج کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ اس پلانٹ سے علاقے میں تعفن پھیل جائے گا جس سے مختلف بیماریاں پیدا ہو سکتی ہے جبکہ ادویات کی فیکٹریوں کے مالکان کی طرف سے ان کی ادویات خراب ہونے اور لائسنس منسوخ ہونے کے خدشات ظاہر کیے ہیں، عدالت نے شہریوں کے وکیل کو بحث کے لیے 8 جنوری کوطلب کرلیاہے۔

مزید :

صفحہ آخر -