فیصل آباد، اے ایس ایف کے صدر سمیت متعدد اراکین کیخلاف مقدمات درج

فیصل آباد، اے ایس ایف کے صدر سمیت متعدد اراکین کیخلاف مقدمات درج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 فیصل آباد(بیورورپورٹ)فیصل آباد میں پیر کے روز احتجاج کے دوران ہنگامہ آرائی اور دہشت گردی کے الزام میں انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن کے صدر میاں فرخ حبیب‘ میاں وارث ٹکٹ ہولڈر پی پی 70‘ شیخ شاہد جاوید ٹکٹ ہولڈر پی پی 69‘ منور منج‘ جاوید نیاز منج‘ عثمان انصاری‘ شہزاد ‘ جاوید کوڈو‘ ڈاکٹر سیف اللّٰہ‘ رانا اویس صدر اقبال ٹاؤن‘عامر جٹ صدر یوتھ ونگ اقبال ٹاؤن‘حاجی راسم یعقوب سمیت نامزد 34افراد اور نامعلوم 250کارکنوں کے خلاف ‘تھانہ فیکٹری ایریا‘تھانہ ڈی ٹائپ‘تھانہ غلام محمد آباد میں دہشت گردی کے الزام میں مقدمات درج کر لئے ہیں جن میں سے غلام محمد آباد میں ایف آئی آر سیل کر دی گئی ہے درج مقدمات میں 186‘353‘324‘ 341‘ 147‘148‘ 149‘16ایم پی او‘ اور 7ATAاور 188ت پ دفعات لگائی گئی ہیں تاہم کسی مقدمہ میں کسی گرفتاری کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

مزید :

صفحہ آخر -