گورنر خیبر پختونخوا سے 6ماہ بعد بازیاب ن لیگی رکن پنجاب اسمبلی رانا جمیل کی ملاقات

گورنر خیبر پختونخوا سے 6ماہ بعد بازیاب ن لیگی رکن پنجاب اسمبلی رانا جمیل کی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 پشاور ( آئی این پی ) گورنر خیبر پختونخوا سردار مہتاب احمد خان سے گزشتہ روز 6ماہ بعد بازیاب کرائے گئے مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی رانا جمیل نے منگل کو یہاں گورنر ہاؤس میں ملاقات کرکے اپنی بازیابی میں کردار ادا کرنے پر شکریہ ادا کیا ۔ گورنر سے ملاقات کے بعد رانا جمیل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میری بازیابی میں پنجاب اور خیبرپختونخوا حکومت نے بہت کردار ادا کیا جس پر ان کا شکر گزار ہوں ۔ طالبان نے مجھے جس جگہ رکھا وہاں ڈرون حملہ بھی ہوا تھا ۔ ذرائع کے مطابق پنجاب کے مغوی ایم پی اے رانا جمیل کو پاک افغان سرحدی علاقے لنڈی کوتل سے بازیاب کروایا گیا ۔ رانا جمیل ننکانہ صاحب سے مسلم لیگ (ن) کے منتخب ایم پی اے ہیں اور انہیں رواں سال مئی میں موٹر وے سے اغواء کرلیا گیا تھا

مزید :

صفحہ آخر -