ملک تیزی سے خانہ جنگی کی طرف جارہاہے ،فریدپراچہ

ملک تیزی سے خانہ جنگی کی طرف جارہاہے ،فریدپراچہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(جنرل رپورٹر) ڈپٹی سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر فرید احمدپراچہ نے کہاہے کہ ملک تیزی سے خانہ جنگی کی طرف جارہاہے اور یہ صورتحال حکمرانوں اور سیاستدانوں کسی کے لیے بھی بہتر نہیں ۔ انہو ں نے کہاکہ ماؤں کے چراغ گل ہورہے ہیں اور خون ناحق پر عرش الٰہی لرز اٹھتا ہے ۔ انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ وہ فوری طور پر غیر مشروط مذاکرات کرے اور پی ٹی آئی سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے حق ا حتجاج کو اس طرح سے ترتیب دے کہ سیاسی جماعتوں کے کارکنان اور عوام کے ہی مختلف طبقات آپس میں محاذ آرا نہ ہو جائیں ۔ انہوں نے فیصل آباد میں پی ٹی آئی کے دو کارکنوں کی ہلاکت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاکہ جوڈیشل انکوائری کے ذریعے فائرنگ کرنے والوں کو بے نقاب کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے ۔

مزید :

صفحہ آخر -