ہائیکورٹ نے درآمدی چیتوں کی نگرانی کا اختیار وائلڈلائف کمیشن کو دیدیا

ہائیکورٹ نے درآمدی چیتوں کی نگرانی کا اختیار وائلڈلائف کمیشن کو دیدیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے قانون وضع ہونے تک چیتوں کے پرمٹ کی نگرانی کا اختیار وائلڈلائف کمیشن کو دے دیا ، مسٹر جسٹس سید منصور علی شاہ نے انتخابی مہم میں جنگلی جانوروں کی نمائش پر پابندی کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کے وکیل نے بتایا کہ جنگلی جانوروں کی نگہداشت کے لئے قانون خاموش ہے ، وفاقی اور صوبائی قوانین میں کوئی ایسی شق نہیں ہے جس سے جنگلی جانوروں کو درآمد کرنے کے بعد ان کی نگہداشت یا نگرانی کا پتہ چلتا ہو، پنجاب حکومت کی طرف سے اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل انوار حسین نے بتایا کہ کمیشن کی رپورٹ کے مطابق محکمہ وائلڈ لائف کے پاس سٹاف کی کمی ہے جس پر عدالت نے قانون وضع ہونے تک چیتوں کے پرمٹ کی نگرانی کا اختیار وائلڈلائف کمیشن کو دیتے ہوئے کمیشن سے جنگلی جانوروں کے تحفظ کیلئے مزید اقدامات کی رپورٹ طلب کر لی، عدالت نے ماہر جنگلی حیات ڈاکٹر علیم کو بھی وائلڈ لائف کمیشن کا ممبر بنانے کی ہدایت کر دی ۔

مزید :

صفحہ آخر -