نیب نے ڈائریکٹر ایڈمن واسا محمد عرفان کی خدمات مانگ لیں

نیب نے ڈائریکٹر ایڈمن واسا محمد عرفان کی خدمات مانگ لیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(جاوید اقبال) نیب نے ڈائریکٹر ایڈمن واسا محمد عرفان کی خدمات مانگ لیں ۔جس کیلئے نیب نے پنجاب حکومت کو باقاعدہ خط لکھا ہے محمد عرفان کو نیب میں ڈی ڈی جی جنرل کے عہدے پر تعینا ت کیا جائے گا جس کیلئے انہوں نے ڈائریکٹر واسا کا چارج چھوڑ دیا ہے۔محمد عرفان کا اصل محکمہ ہائیر ایجوکیشن ہے وہ یونیورسٹی آف انجنئیر نگ اینڈ ٹیکنالوجی میں بطور رجسٹرار خدمات سرانجام دے چکے ہیں جس کے بعد گزشتہ چار سال سے ڈائریکٹر ایڈمن واسا کی سیٹ پر کام کر رہے تھے جہاں انہوں نے سینکڑوں گھوسٹ ملازمین کا سراغ لگا یا اور ایل ڈی اے کے ذیلی شعبہ واسا کو کروڑوں ر وپے کا فائدہ پہنچایا ۔واسا کو کرپشن سے پاک کرنا ،ملازمین کو ریگولر کروانا اور پنشن کے حوالے سے کام کرنا محمد عرفان کی بہترین خدمات میں شامل ہے۔محمد عرفان کی دیانتداری اور صلاحیتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل نیب نے پنجاب حکومت سے ان کی خدمات طلب کی ہیں جس کیلئے ڈائریکٹر واسا نے اپنے عہدے کا چارج چھوڑ دیا ہے اور وہ آئندہ چند روز میں نیب میں بطور ڈی ڈی جی جنرل کے چارج سنبھال لیں گے۔

مزید :

صفحہ آخر -