فضائی آلودگی :پنجاب حکومت اورمحکمہ ماحولیات سے جواب طلب

فضائی آلودگی :پنجاب حکومت اورمحکمہ ماحولیات سے جواب طلب

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے صوبائی دارالحکومت کو آلودگی سے پاک کرنے اور آلودگی پھیلانے میں ملوث فیکٹریوں کے خلاف کارروائی کے لئے دائر درخواست میں پنجاب حکومت، محکمہ ماحولیات اور لاہور چیمبر آف کامرس سے جواب طلب کر لیا۔مسٹر جسٹس سید منصور علی شاہ نے شہری محمد نعیم کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کے وکیل شیراز ذکاء نے موقف اختیار کیا کہ لاہور کو دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں شمار کیا جاتا ہے، شہرکے اندر اور اردگرد سینکڑوں ایسی فیکٹریاں قائم ہیں جو غیرقانونی طور پر قائم ہیں اور انڈسٹری چارج پولوشن رولز پر عملدآمد نہیں کر رہیں اور نہ ہی لاہور چیمبر سمیت کوئی سرکاری یا نیم سرکاری ادارہ فیکٹریوں سے پیدا ہونے والی آلودگی کنٹرول کرنے کیلئے اقدامات کر رہا ہے۔

مزید : صفحہ آخر