تشہیری مہم کیخلاف کیس میں اعجاز چودھری کی ٹیکس تفصیلات عدالت میں جمع

تشہیری مہم کیخلاف کیس میں اعجاز چودھری کی ٹیکس تفصیلات عدالت میں جمع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ میں تحریک انصاف کے صوبائی صدر اعجاز چودھری کی طرف سے ٹیکس تفصیلات عدالت میں جمع کرادی گئیں جن کے مطابق اعجاز چودھری نے ایک سال میں 8ہزار روپے انکم ٹیکس ادا کیاجس کے بعد عدالت نے شریف برادران اور وزرا کی تصاویر پر مشمتل تشہیری مہم کے خلاف درخواست وفاقی اور صوبائی حکومت سے تشہیری مہم کے بجٹ کی تفصیلات طلب کر لیں۔مسٹر جسٹس سید منصور علی شاہ نے گزشتہ روزتحریک انصاف پنجاب کے صدر اعجاز چودھری کی درخواست پر سماعت کی۔پچھلی تاریخ سماعت پر فاضل جج نے درخواست گزار اعجاز چودھری کو ادا شدہ ٹیکس کی تفصیلات پیش کرنے کی ہدایت کی تھی ۔درخواست گزار کے وکیل شاہد نسیم گوندل نے عدالتی حکم کے مطابق اعجاز چودھری کی طرف سے انکم ٹیکس کی ادائیگی کی تفصیلات پیش کیں جن کے مطابق اعجاز چودھری نے ایک سال میں 8ہزار روپے انکم ٹیکس ادا کیا ، عدالت نے درخواست پر مزید سماعت 29جنوری تک ملتوی کر دی ۔

مزید :

صفحہ آخر -