دہشت گردوں کی دھمکیوں کے بعد صوبائی دارالحکومت کی سکیورٹی ہائی الرٹ

دہشت گردوں کی دھمکیوں کے بعد صوبائی دارالحکومت کی سکیورٹی ہائی الرٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور( کرا ئم سیل )شدت پسندوں کے خلاف فوجی آپریشن کے بعد دہشت گردوں کی جانب سے موصول ہونی والی دھمکیوں پر پولیس نے شہر میں سکیورٹی ہائی الرٹ کردی ہے جبکہ ممکنہ دہشت گردی کے پیش نظر امریکی قونصل ،برٹش قونصل کوشفٹ کرنے کیلئے تجاویز بجھوادی گئی ہیں حتمی فیصلہ کے بعد برٹس قونصل اور امریکی قونصل کو آئندہ چند روز میں کسی حفاظتی مقام پر شفٹ کرنے کا امکان ہے ذرائع کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اعلی پولیس افسران کو پیشگی اطلاع دی ہے کہ شدت پسندوں نے دھمکیاں دی ہے کہ وہ شہر میں دہشت گردی کی بڑی کاروائی کرنے کیلئے تیار ہیں جس کے بعد انٹیلی جنس رپورٹ نے وزارت داخلہ کو رپورٹ بجھوائی جس میں لکھا گیا ہے کہ امریلی قونصل ،برٹش قونصل ،عبادت گاہوں ،سرحدی علاقوں ،پولیس افسران اور خفیہ اداروں کے دفاتر ز ،انکی رہائش گاہوں ،اعلی سیاسی شخصیات ، ریلوئے اسٹیشن ،ہوائی اڈہ اور حساس مقامات پرسکیورٹی کے سخت انتظامات کئے جائیں کسی بھی غیر متعلقہ شخص کو بغیر شناخت کے داخل نہ ہونے دیا جائے فوری طور پر سکیورٹی میں اضافہ کردیا جائے ذرائع کا کہنا ہے کہ خفیہ اداروں نے برٹش قونصل اور امریکی قونصل کو سکیورٹی کے حوالے سے رپورٹ ارسال کی ہے جس میں انکا آگاہ کیا گیا ہے کہ غیر ضروری سرگرمیوں کو فوری طور پر ترک کردیں جس کے بعد پولیس نے انکی رہائش گاہوں اور دفاتر کے باہر پولیس کی سکیورٹی میں اضافہ کردیا ہے تاہم اس سلسلہ میں ایس پی سکیورٹی کیپٹن (ر)ملک لیاقت کا کہنا ہے کہ شہر میں سکیورٹی ہائی الرٹ ہے داخلی و خارجی راستوں پر سخت نگہرانی کی جارہی ہے حساس مقامات پر سخت چیکنگ ہورہی ہے ۔

مزید :

صفحہ آخر -