نادرا لاوارث بچوں کو اسلامی نام دیکر ان کی الگ سے درجہ بندی کرے، لاہور ہائیکورٹ

نادرا لاوارث بچوں کو اسلامی نام دیکر ان کی الگ سے درجہ بندی کرے، لاہور ...

 لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے نادرا کو لاورارث بچوں کے لئے الگ سے درجہ بندی کرنے کا حکم دے دیا۔مسٹر جسٹس سید منصور علی شاہ نے لاوارث بچوں کو شناخت دینے کیلئے درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ملک میں لاوارث بچوں کو شناخت دینے کیلئے کوئی قانون نہیں ہے ، نادرا کے پاس بھی سڑکوں اور گلیوں سے ملنے والے بچوں کا ریکارڈ رکھنے کا کوئی طریقہ کار نہیں ہے لہذا لاوارث بچوں کو شناخت دینے کے لئے حکومت کو اقدامات کرنے کا حکم دیا جائے، نادرا کے افسر نے عدالت میں پیش ہو کر بتایا کہ نادرا نے اب تک ستائیس لاوارث بچوں کا ریکارڈ درج کیا ہے تاہم ابھی ان بچوں کیلئے الگ سے درج بندی نہیں کی گئی، عدالت نے نادرا کو حکم دیا کہ لاوارث بچوں کیلئے اسلامی ناموں پر مشتمل ایک سو کے قریب مختلف ناموں کی فہرست بنائی جائے اور ان بچوں کو فہرست میں سے کوئی سا بھی نام دے کر ان کی الگ سے درجہ بندی کی جائے ، عدالت نے نادرا سے پیشرفت رپورٹ طلب کر تے ہوئے مزید سماعت 26جنوری تک ملتوی کر دی۔

مزید : صفحہ آخر