چین میں نیا پیرس آباد نہ ہوسکا تو عوام نے انوکھا استعمال ڈھونڈ لیا

چین میں نیا پیرس آباد نہ ہوسکا تو عوام نے انوکھا استعمال ڈھونڈ لیا
چین میں نیا پیرس آباد نہ ہوسکا تو عوام نے انوکھا استعمال ڈھونڈ لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 بیجنگ (نیوز ڈیسک) چین میں ہر شے کی نقل تیار کی جاتی ہے، چاہے وہ گاڑیاں اور جہاز ہوں یا موبائل فون اور کھلونے، لیکن جب چینیوں نے ذرا زیادہ جذباتی ہو کر پیرس کے ایفل ٹاور کی نقل تیار کر دی اور چین میں چھوٹا پیرس بسانے کی کوشش کی تو یہ نقل کامیاب نہ ہو سکی اور چھوٹے پیرس کی جگہ سبزیوں کے کھیت بنانے پڑ گئے۔ ہینگ زو شہر میں 2007ء میں انتہائی دھوم دھام کے ساتھ ایفل ٹاور کی 354 فٹ اونچی نقل تیار کی گئی اور اس کے اردگرد وسیع علاقے پر چھوٹا پیرس بسانے کا منصوبہ بنایا گیا۔ نقلی ایفل ٹاور انتہائی خوبصورتی اور کامیابی سے بنایا گیا اور ہر کسی نے اس کی خوب تعریف کی لیکن ا س کے اردگرد 10,000 رہائشیوں کو بسانے کا منصوبہ بری طرح ناکام ہو گیا اور بمشکل 2,000 افراد نے یہاں رہائش اختیار کی۔ فنڈز کی کمی کی وجہ سے نہ ہی اس پیرس کی دیکھ بھال ہو سکی اور نہ ہی یہاں خوبصورت باغات بنائے جا سکے۔ نتیجہ یہ ہوا کہ ایفل ٹاور کو زنگ لگ گیا اور ہر طرف جھاڑیاں اگ آئیں۔ اب یہاں کے رہائشیوں نے دستیاب جگہ پر سبزیاں اگا لی ہیں اور وہ بہت خوش ہیں کہ چلو پیرس کے باغات نہ سہی انہیں تازہ سبزیوں کی سہولت تو دستیاب ہو گئی۔

مزید :

صفحہ آخر -