پی ٹی آئی نے احتجاج کے دوران گڑبڑکی تو قانون حرکت میں آئے گا: سیدقائم علی شاہ

پی ٹی آئی نے احتجاج کے دوران گڑبڑکی تو قانون حرکت میں آئے گا: سیدقائم علی شاہ
پی ٹی آئی نے احتجاج کے دوران گڑبڑکی تو قانون حرکت میں آئے گا: سیدقائم علی شاہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہاہے کہ کراچی میں تحریک انصاف کے جمہوری احتجاج میں مداخلت نہیں کی جائے گی لیکن اگر اس دوران کوئی گڑ بڑ کی گئی تو قانون بھی حرکت میں آئے گا۔
بھٹ شاہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا کہ احتجاج سب کا آئینی حق ہے اور کراچی میں بھی تحریک انصاف کے جمہوری احتجاج میں مداخلت نہیں ہوگی، عمران خان نے 12 دسمبر کو آئین کے دائرے میں رہ کر احتجاج کیا تو ٹھیک ہے اوراگر کوئی گڑ بڑ کی تو پھر قانون بھی حرکت میں آئے گا۔ سندھ میں رینجرز اورپولیس کو جدید اسلحے کی فراہمی کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں ۔
اُن کاکہناتھاکہ کوشش ہے صوبے میں بلدیاتی انتخابات کرانے سے متعلق سپریم کورٹ نے جو وقت دیا ہے اس میں ان کا انعقاد کردیا جائے لیکن ابھی تک سندھ میں حلقہ بندیاں بھی نہیں ہوئیںتاہم اس معاملے پر ماہر ین قانون سے مشورہ کیا جائے گا۔

مزید :

کراچی -