چیف الیکشن کمشنر تعیناتی کیخلاف درخواست خارج،درخواست گزار کو 20ہزار جرمانہ

چیف الیکشن کمشنر تعیناتی کیخلاف درخواست خارج،درخواست گزار کو 20ہزار جرمانہ
چیف الیکشن کمشنر تعیناتی کیخلاف درخواست خارج،درخواست گزار کو 20ہزار جرمانہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ہائیکورٹ نے چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کیخلادائر درخواست خارج کرتے ہوئے درخواست گزار کو عدالت کا وقت ضائع کرنے پر20ہزار روپے جرمانہ کر دیاہے۔

تفصیلات کے مطابق درخواست گزار نے موقف اپنایا تھاکہ چیف الیکشن کمشنر کی تقرری غیر آئینی ہے اس لیے چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کو کالعدم قراردیا جائے کیونکہ پارلیمانی کمیٹی کو چیف الیکشن کمنشنر کی تعیناتی کے لیے تین نام بھجوائے گئےتھے لیکن تینوں ناموں کی سماعت نہیں کی گئی جو آئین کے متصادم ہے ۔

جس پر جسٹس مطہر من اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ درخواست گزارنے چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کو متاثر کرنے کی کوشش ہے حا لانکہ درخواست گزار کا چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی پر کوئی حق متاثر نہیں ہوا اور نہ ہی پی ٹی آئی سمیت کسی بھی سیاسی جماعت نے الیکشن کمشنر کی تعیناتی پر کسی قسم کا کوئی اعتراض کیا ہے لہذا درخواست گزارنے عدالت کا وقت ضائع کیاہے جس پر درخواست گزار شاہد اور کزئی کوعدالت نے 20ہزار جرمانہ کردیا گیا ۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -