پی ٹی آئی لائرز ونگ کا 15دسمبر کو عدالتوں کے بائیکاٹ کا اعلان

پی ٹی آئی لائرز ونگ کا 15دسمبر کو عدالتوں کے بائیکاٹ کا اعلان
پی ٹی آئی لائرز ونگ کا 15دسمبر کو عدالتوں کے بائیکاٹ کا اعلان

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)صدر تحریک انصارف لائرز ونگ شاداب جعفری نے کہاہے کہ کل وکلاءعدالتوں کا بائیکا ٹ کریں گے اور ہر ضلع سے وکلاءریلی نکلالیں گے۔تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی لائرونگ نے 15دسمبر کو لاہور میں مکمل ہڑتال کرنے کا اعلان کیاہے اور کہا ہے کہ وکلاء15دسمبر کو عدالت میں پیش نہیں ہوں گے اور وکلاءایوان عدل سے لے کر جی پی او چو ک مال روڈ تک ریلی نکلالیں گے اور دھرنا دیا جائے گا ۔

دوسری جانب لاہور بار ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ ہم نے کسی قسم کی ہڑتا ل کا اعلا ن نہیں کیا ہے اور نہ ہی کو ئی عدالتوں کا بائیکاٹ کرے گا ،وکلاءکا کام انصاف دلوانا ہوتا ہے نہ کہ انصاف کی راہ میں رکاوٹ بننا ۔

مزید : لاہور