متنازع ویڈیو پر جنید جمشید کیخلاف ایک اور مقدمہ درج

سیالکوٹ(ویب ڈیسک) ایڈیشنل سیشن جج وجاہت حسین کے حکم پر تھانہ سٹی ڈسکہ میں بھی سابق گلوکاراور نعت خواں جنید جمشید کے خلاف توہین رسالت کا مقدمہ درج کر لیاگیا ہے۔
شہری ظہیر عباس نے اندراج مقدمہ کے لیے درخواست دائر کررکھی تھی جس پر عدالت نے اندراج مقدمہ کا حکم دے دیا ۔
یادرہے کہ جنید جمشیدنے ایک بیان میں متنازع مثال دی تھی جس پر اُنہوں نے معافی بھی مانگ لی تھی تاہم کراچی میں علماءنے اُن کیخلاف مقدمہ درج کرادیاتھا۔ معافی اور مقدمے کی تفصیلات کیلئے یہاں کلک کریں ۔
جنید جمشید کی معافی اور معاملے کو طول دینے کے بیانات کے بعد جامعہ بنوریہ کراچی کے چانسلر مفتی نعیم احمد نے وضاحت جاری کی تھی اور اسلامی تعلیمات کی روشنی میں معاملہ رفع دفع کرنے کی نصیحت کی تھی ، تفصیلات کیلئے یہاں کلک کریں ۔