بلائنڈ کرکٹ ٹیم وطن واپس پہنچ گئی ، ورلڈ کپ نہ لانے پر شرمندہ ہیں : ذیشان عباسی

بلائنڈ کرکٹ ٹیم وطن واپس پہنچ گئی ، ورلڈ کپ نہ لانے پر شرمندہ ہیں : ذیشان ...
بلائنڈ کرکٹ ٹیم وطن واپس پہنچ گئی ، ورلڈ کپ نہ لانے پر شرمندہ ہیں : ذیشان عباسی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کے فائنل میں بھارت سے شکست کھانیوالی قومی کرکٹ ٹیم ٹرافی سمیت وطن واپس پہنچ گئی ہے اور کپتان ذیشان عباسی نے قوم سے معذرت کرتے ہوئے بتایاکہ ٹیم نے اچھی کارکردگی دکھائی لیکن دوتین فیصلے خلاف ہوئے جنہوں نے کھیل کا ’پینترا‘ بدل دیا۔
لاہور ایئرپورٹ پر ٹیم اور عہدیداروں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ذیشان عباسی کاکہناتھاکہ وہ عوام سے شرمند ہیں ، بہت دعائیں لیکن وہ ورلڈ کپ نہ لاسکا ۔ اُن کاکہناتھاکہ چند غلطیاں ٹیم سے بھی ہوئیں لیکن ایمپائر کے دوتین فیصلوں کی وجہ سے ورلڈکپ لانے میں کامیاب نہ ہوسکے ، پرکاش کا فیصلہ بھی درست نہیں ہواجس نے 55گیندوں پر 82رنز بنائے ۔
اُنہوں نے بتایاکہ حریف بھارتی ٹیم پہلے میچ میں265رنز بنا کر آﺅٹ ہوئی تھی اور ہدف باآسانی 32اوورزمیں حاصل کرلیاتھا ، فائنل میچ میں بھی کھیل 35اوورتک ہاتھ میں تھا۔پاکستان دورے کے موقع پر انڈیاکو ٹی 20سیریز میں کلین سویپ کیا تھااور ون ڈے سیریز بھی دو ایک سے جیتی تھی ۔

مزید :

کھیل -