خام تیل کی قیمت مزید 4 فیصد گر گئی

خام تیل کی قیمت مزید 4 فیصد گر گئی
خام تیل کی قیمت مزید 4 فیصد گر گئی

  

نیویارک (ویب ڈیسک) سعودی عرب کے بعد عراق نے بھی تیل کی پیداوار کم نہ کرنے کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 5 سال کی کم ترین سطح پر آگئیں اور خام تیل کی قیمت مزید چار فیصد گر گئی۔ امریکہ کے ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے جنوری کے سودے دو ڈالر 79 سینٹ کی کمی سے 63.5 ڈالر فی بیرل میں طے پائے جبکہ برنٹ نارتھ سی کروڈ آئل کے سودے دو ڈالر 88 سینٹ کمی سے 66.19 ڈالر فی بیرل میں ہوئے۔

مزید : بزنس