عصمت اللہ معاویہ کے والد انتقال کرگئے

عصمت اللہ معاویہ کے والد انتقال کرگئے
عصمت اللہ معاویہ کے والد انتقال کرگئے

  

خانیوال (ویب ڈیسک) تحریک طالبان پاکستان کے سابق ترجمان عصمت اللہ معاویہ کے والد مولوی عبدالمجید نواحی گاﺅںمیں انتقال کرگئے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق سابق ترجمان تحریک طالبان عصمت اللہ معاویہ جنازے میں شرکت اس کے بعد قبرستان میں تدفین کے لئے گئے اور وہ طویل عرصہ بعد اپنے گاﺅں آئے تھے وہ اپنے ذاتی سیکیورٹی گارڈز کے ساتھ موجود تھے تاہم انہوں نے میڈیا سے بات نہیں کی عصمت اللہ معاویہ تدفین کے بعد نامعلوم مقام پر چلے گئے۔ یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ عصمت اللہ معاویہ گزشتہ کئی روز سے اپنے والد کی عیادت کے لئے آئے ہوئے تھے والد کی وفات سے قبل واپس چلے گئے تھے مگر جیسے ہی فوتگی کی اطلاع ملی وہ واپس آگئے۔

مزید : خانیوال