لاہور ضلعی انتظامیہ نے تحریک انصاف کے احتجاج سے متعلق سیکورٹی پلان تشکیل دیدیا

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف سے 15دسمبر کو احتجاج سے متعلق سیکیورٹی پلان تشکیل دے دیا گیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے 15دسمبر کے احتجاج کے لیے لاہور کو سیکیورٹی انتظامات کے پیش نظر 166حصو ںمیں تقسیم کیا گیا ہے اور 19ہزار 680پویس اہلکار سیکیورٹی کے فرائض انجام دیں گے جبکہ شہر میں احتجاج کی نگرانی 12ایس پیز کریں گے اور متعلقہ علاقوں کے ایس ایچ اوزمسلسل پٹرولنگ پر رہیں گے۔ ڈیفنس ،مال روڈ اور لبرٹی سمیت شہر کی بڑی شاہروں کی کی نگرانی سی سی ٹی کیمروں سے کی جائے گی اور کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کے لیے پولیس اہلکار ہر وقت تیار رہیں گے