روپے کے مقابلے ڈالر کی قدرمیں کمی

روپے کے مقابلے ڈالر کی قدرمیں کمی
روپے کے مقابلے ڈالر کی قدرمیں کمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سکوک بانڈکے اجراءکے بعد پاکستان میں ڈالر کی قدرمیں گراوٹ شروع ہوگئی ہے اور بدھ کو انٹربینک مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدرمیں 23پیسے کمی ریکارڈ کی گئی ۔
مارکیٹ ذرائع کے مطابق 23پیسے کمی کے بعد انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 100.85روپے ہوگئی ہے جبکہ اس سے قبل مسلسل دوروز ڈالر کی قدرمیں 37پیسے کمی دیکھی گئی تھی ۔
ذرائع کاکہناتھاکہ سکوک بانڈز کے اجراءکی وجہ سے ڈالر کی قدرمیں کمی آئی ہے جبکہ بینکوں نے بھی ڈالر دینا شروع کردیئے ہیں جس کی وجہ سے ڈالرکی قدرمیں کمی ہوئی اور مزید کمی کا امکان ہے ۔

مزید :

بزنس -