اسرائیل میں پکڑے گئے امریکی شہری کا خطرناک منصوبہ بے نقاب

اسرائیل میں پکڑے گئے امریکی شہری کا خطرناک منصوبہ بے نقاب
اسرائیل میں پکڑے گئے امریکی شہری کا خطرناک منصوبہ بے نقاب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

تل ابیب (مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیلی پولیس نے بتایاکہ پکڑے گئے ایک امریکی شہری نے دوران تفتیش انکشاف کیاہے کہ وہ مسلمانوں کے مقدس مقامات کو نشانہ بنانے پر غور کر رہا تھا۔
گذشتہ ماہ امریکہ میں منشیات کے الزامات میں مطلوب عیسائی ایڈم ایورٹ لویزی کو اس وقت گرفتارکیاگیاتھاجب ایک خفیہ ایجنٹ نے اس کے منصوبے کا پتا لگا لیا تھا اوراسرائیلی فوج کے چوری شدہ بارود اور اسلحہ اس کے گھر سے برآمد ہوا تھاجس پر مقدمہ بھی درج کرلیاگیا ۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق ملزم نے دوران تفتیش اسرائیل میں رہنے والے عربوں کے خلاف اپنے جذبات اور مسلمانوں کے مقدس مقامات کو تباہ کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔ فرد جرم میں کہا گیا کہ ان کا اعتراف اس نے مبینہ طور پر پولیس اورسیکیورٹی فورسز سے بھی کیا۔عدالت نے ملزم کا نفسیاتی اور ذہنی معائنے کا حکم دیا ہے۔
ملزم ایڈم ایورٹ لویزی کے وکیل کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حکام اس کیس سے منسلک سکیورٹی خدشات کو بڑھا چڑھا کر پیش کر رہے ہیں۔
اسرائیلی حکام نے کہا ہے کہ امریکی ریاست ٹیکساس کے رہنے والے تیس سالہ اس شخص کے بارے میں خیال کیا جا رہا ہے کہ وہ 2013ء میں فلسطینی علاقوں میں وارد ہوا تھا،ابتدا میں غرب اردن رہا جس کے بعد لویزی اسرائیل منتقل ہو گیا اور اس نے اپنے آپ کو امریکی نیوی کے سیل کمانڈو کے طور پر متعارف کرایا۔