بھارت میں 15قیدی جیل اہلکاروں کی آنکھوں میں مرچیں پھینک کر فرار

بھارت میں 15قیدی جیل اہلکاروں کی آنکھوں میں مرچیں پھینک کر فرار
بھارت میں 15قیدی جیل اہلکاروں کی آنکھوں میں مرچیں پھینک کر فرار

  

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کی ایک جیل میں15قیدی سیکیورٹی پر موجود اہلکاروں کی آنکھوں میں مرچیں پھینک کر فرارہوگئے جبکہ دوقیدی فائرنگ کی زدمیں آکر مارے گئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق عدالت میں پیشی کے بعد مغربی سنگھ بھوم ضلع کے چائی باسا شہر کی جیل میں لایاگیا، گاڑی جیل کے مرکزی دروازے سے اندر داخل ہوچکی تھی کہ اِسی دوران مبینہ شدت پسندوں سمیت 15قیدی بھاگنے میں کامیاب ہوگئے ۔

ریاست کے ڈائریکٹر جنرل پولیس راجیو کمار نے خبر کی تصدیق کرتے ہوئے امکان ظاہر کیاہے کہ گاڑی اندر داخل ہونے کے بعد صدر دروازہ فوراً بند نہیں کیا گیا تھا اور قیدیوں نے موقع دیکھ کر بھاگنے کی کوشش کی جس دوران دومارے گئے ۔

بی بی سی کے مطابق بھاگنے والوں میں ماو¿ نواز شدت پسند بھی شامل ہیں۔

مزید : بین الاقوامی