نوبل انعام کی تاریخ میں پہلی مرتبہ پشتوغزل”بی بی شیرینی“ کی گونج

نوبل انعام کی تاریخ میں پہلی مرتبہ پشتوغزل”بی بی شیرینی“ کی گونج
نوبل انعام کی تاریخ میں پہلی مرتبہ پشتوغزل”بی بی شیرینی“ کی گونج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) طالبان کی گولی کا نشانہ بننے والی پاکستان کی طالبہ ملالہ یوسفزئی اور کیلاش کو ایوارڈ دینے کیلئے منعقد ہونیوالی ’نوبل انعام کی تقریب میں تاریخ میں پہلی مرتبہ پشتوزبان کی غزل”بی بی شیرینی“ بھی گونجے گی۔
تفصیلات کے مطابق نامعلوم افراد نے 2012 ءمیں ملالہ یوسفزئی کو حملے کا نشانہ بنایاتھااور اُن کی آواز دبانے کی کوشش کی لیکن آج پشتوزبان دنیا بھر میں گونجے گی، تقریب میں موجودکئی ممالک کے شرکاءاور میڈیا ناظرین ملالہ کی جدوجہد کے اعتراف میں پشتوغزل ’بی بی شیرینی “ سنیں گے ۔
ملالہ اور کیلاش کو نوبل انعام دینے کی تقریب میں غزل گاکر سنانے کا اعزاز سردار علی تکڑاپنے نام کریں گے ۔اُن کاکہناتھاکہ غزل ’بی بی شیرینی‘ میں ملالہ کی جدوجہد کو امرکرنے کی کوشش کی گئی ۔
غزل کے مصنف اور صحافی فیروز خان نے بتایاکہ گیت میں لڑکیوں کی تعلیم کے لیے ترغیب دی گئی ، اُنہوں نے کبھی نہیں سوچاتھاکہ اتنی پذیرائی مل جائے گی ۔

مزید :

قومی -