لاکھوں روپے مالیت کی منشیات کی بیرون ملک سمگلنگ کی کوشش ناکام

لاکھوں روپے مالیت کی منشیات کی بیرون ملک سمگلنگ کی کوشش ناکام
لاکھوں روپے مالیت کی منشیات کی بیرون ملک سمگلنگ کی کوشش ناکام

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس نے کارروائی کرتے ہوئے لاکھوں روپے مالیت کی منشیات کی بیرون ملک سمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی ۔ تفصیلات کے مطابق نائیجرین باشندہ بے نظیر ایئرپورٹ سے بیرون ملک جارہاتھااور اے ایس ایف کے اہلکاروں نے تلاشی کے دوران سامان میں چھپائی گئی500گرام ہیروئن برآمد کرلی ۔ منشیات برآمد ہونے پر ملزم کو حراست میں لے کراینٹی نارکوٹکس فورس کے حوالے کردیاگیا۔ اے این ایف نے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

مزید : اسلام آباد