’پی کے‘ میں عامر کے ٹیپ ریکارڈر کی ڈیڑھ کروڑ بولی لگ گئی

’پی کے‘ میں عامر کے ٹیپ ریکارڈر کی ڈیڑھ کروڑ بولی لگ گئی
’پی کے‘ میں عامر کے ٹیپ ریکارڈر کی ڈیڑھ کروڑ بولی لگ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (ویب ڈیسک) عامر خان کی آنے والی بہت جلد پی کے، جس میں گلے میں لٹکا رکھا ہے انہوں نے ٹیپ ریکارڈر اور پتا چلا ہے کہ اس کی ڈیڑھ کروڑ روپے تک بولی لگ گئی ہے۔ مسٹر پرفیکشنسٹ عجیب و غریب روپ میں ہیں اور جہاں جاتے ہیں وہاں یہ ٹیپ ریکارڈر ہوتا ہے ان کے ساتھ ساتھ، ہدایتکار راج کمار ہیرانی نے کباڑی بازار سے اسے خریدا تھا 277 روپے میں لیکن فلم کی زبردست مقبولیت کی وجہ سے اس کی مانگ بڑھ گئی ہے، چیزوں کی خرید و فروخت کرنے والی سائٹ نے اس کی ڈیڑھ کروڑ روپے تک کی بولی لگادی ہے، دوسری طرف فلم کی ہیروئن انوشکا شرما بھی اس ٹیپ ریکارڈر کو حاصل کرنے کی فکر میں ہیں، اب دیکھتے ہیں کہ ہدایتکار ڈیڑھ کروڑ روپے میں اسے ٹھکانے لگاتے ہیں یا انوشکا شرما کی اس خواہش کو پورا کرتے ہیں کہ فلم سے جڑی یہ یادگار چیز ان کے پاس آئے۔

علی ظفر نے بیوی کا فون سننے کی خاطر میوزیکل کنسرٹ روک دیا

مزید :

تفریح -