محمد حفیظ کا ایکشن 7 جنوری سے پہلے کلیئر کرانے کی کوشش کر رہے ہیں: شہریار خان

کیپشن: Sheheryar Khan
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین شہریار خان نے کہا ہے کہ 7 جنوری سے پہلے محمد حفیظ کا ایکشن کلیئر کروانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق شہریارخان کا کہنا تھا کہ محمد حفیظ کے ویزے کا انتظار کر رہے ہیں، کوشش ہے کہ ان کا ایکشن 7 جنوری سے پہلے کلیئر کروا لیں تاکہ وہ ورلڈ کپ میں قومی کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کر سکیں۔ شہریار خان نے کینیا ٹیم کے دورہ پاکستان کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ ٹیم کے پاکستان آنے کیلئے فول پروف انتظامات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہالینڈ اور آئرلینڈ بھی پاکستان آنے کیلئے تیار ہیں اور امید ہے کہ آہستہ آہستہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ مکمل بحال ہو جائے گی۔