حکومت کا تحریک انصاف کے ساتھ مذاکرات کیلئے رابطہ کرنے کافیصلہ ، اسحاق ڈار کو ٹاسک مل گیا

کیپشن: Nawaz-Sharif2-640x480
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت نے مذاکرات کیلئے پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ باضابطہ رابطے کا فیصلہ کر لیا ہے اور وفاقی وزیر خزانہ کو ٹاسک دے دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا مشاورتی اجلاس ہوا جس میں تحریک انصاف کے ساتھ مذاکرات کیلئے باضابطہ رابطہ کرنے کافیصلہ کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو تحریک انصاف کے ساتھ رابطے کا ٹاسک بھی دیا ہے اور وہ جلد ہی اس پر عملدرآمد شروع کر دیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس کے دوران تحریک انصاف کےساتھ مذاکرات کو مثبت اور نتیجہ خیز بنانے کا فیصلہ بھی کیا گیا جبکہ تحریک انصاف کو کراچی اور لاہور کی احتجاجی کال واپس لینے پر رضامند کرنے کی کوشش بھی کی جائے گی۔